Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں این اے 246 یادگارِ شہدا کا خیال رکھیں، پی ٹی آئی جناح گراؤنڈ میں جلسہ...

یادگارِ شہدا کا خیال رکھیں، پی ٹی آئی جناح گراؤنڈ میں جلسہ کر لے، الطاف حسین

Altaf Hussainکراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے تحریک انصاف کوجناح گراؤنڈ میں جلسے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی یادگارشہداکےتقدس کاخیال رکھے اورشوق سے جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نےگذشتہ روز تحریک انصاف کے رہنماؤں ، کارکنوں اور قومی اسمبلی کےحلقہ 246کے مکینوں کے درمیان ہونے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی پر الزام نہیں لگانا چاہتے ،وہ پرامن اورمنصفانہ طورپر الیکشن کاا نعقاد چاہتے ہیں ۔الطاف حسین نے کہا کہ کیا تحریک انصاف اور پورے پاکستان کو نہیں معلوم کہ جناح گراؤ نڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کے شہدا کی عظیم تاریخی یاد گار ہے، اگر تحریک انصاف کے لوگ جناح گراؤنڈ کے علاوہ کسی اور جگہ جلسہ کریں تواس سلسلے میں جو تعاون ایم کیوایم سے ہوسکا وہ کریں گے، لیکن اگر وہ بضد ہیں کہ وہ جناح گراؤنڈہی میں جلسہ کریں گے تو اس بات کا موقع دیا جائے کہ ایم کیوایم یادگارشہداء کی حفاظت کیلئے پائیدار انتظامات کرسکے۔انہوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف سے گزارش کر یں گے کہ وہ یادگارشہدا اور اس کے تقدس کا خیال رکھے اور شوق سے جناح گراوٴنڈ میں جلسہ کریں۔ الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کو صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...