Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں این اے 246 رابطہ کمیٹی سبق بھول گئی، نئے نظام میں سب کو کام کرنا...

رابطہ کمیٹی سبق بھول گئی، نئے نظام میں سب کو کام کرنا ہوگا، الطاف حسین

AltafHussainکراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کہتے ہیں کہ آج این اے246 میں کچھ جماعتوں کی جلسیاں دیکھیں ہیں۔ کسی سے مقابلہ نہیں چاہتا، مخالفین چاہیں تو مقابلہ کرلیں ان کی شکست ہوکر رہے گی۔ انھوں نے ایم کیو ایم رہنماؤں کو شائستہ زبان استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی۔ جناح گرائونڈ میں جلسے سے خطاب میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ رابطہ کمیٹی والے سبق بھول چکے ہیں۔ 246 کا الیکشن ہوجائے تو ایسا سسٹم لاؤں گا کہ ہر ذمہ دار کو اپنے حصے کا کام لازمی کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ وہ کسی سے جلسوں کا مقابلہ نہیں چاہتے، اگر کارکنوں کا کسی ریلی سے سامنا ہو تو اپنا راستہ بدل لیں، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم رہنما ریلیوں اور جلسوں میں غیر مہذبانہ زبان استعمال نہ کریں، گالی کا جواب گالی سے دیں نہ ہی پتھر کا جواب پتھر سے دیں۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ یہ آپ کا حلقہ ہے، اسی لیے آپ ہی نے ہر قیمت پر امن و امان برقرار رکھنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...