Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ظفراللہ جمالی کی موت، جھوٹی خبر پر عارف علوی معذرت خواہ

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی موت کی غلط خبر دینے والی ٹویٹ کو ہٹادیا ، ڈاکٹر عارف...

گیس کی سپلائی بہتر ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ہونے والی سسٹم کی خرابی دور کرلی گئی ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس...

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل4 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول ،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت...

میرظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر اے ایف آئی...

ضعیف خواتین نے مخالفین کو بتا دیا کہ زندہ لاشیں ووٹ کیسے ڈالتی ہیں، الطاف حسین

Altaf-Hussain320x180کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ آج 100 سال کی خواتین نے ووٹ ڈال کر مخالفین کو بتادیا کہ زندہ لاشیں ووٹ ڈالنے کیسے آتی ہیں۔ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پولنگ کا وقت ختم ہونے میں چند گھنٹے رہ گئے ہیں لیکن اب بھی لاکھوں کارکن قطاروں میں کھڑے ہیں اس لئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ پولنگ کا دورانیہ بڑھایا جائے۔ انہوں نے زبردست ٹرن آؤٹ پر کارکنان کو پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرعزم ہیں کہ حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوجائیں گے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ صبح سے آئین سے ماورا حرکتیں کر رہے ہیں اور ووٹروں کی بے حرمتی کر رہے ہیں جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں، آج ایم کیو ایم کی خواتین نے فوجی کمانڈروں سے زیادہ بہادری دکھائی اور 100، 100 سال کی خواتین نے ووٹ ڈال کر مخالفین کو بتادیا کہ زندہ لاشیں ووٹ ڈالنے کیسے آتی ہیں، ایم کیو ایم کی خواتین اور بزرگوں جتنے بہادر کسی پارٹی کے پاس نہیں اور بہادر بننے کا ڈرامہ کرنے والے دراصل عورتوں سے ڈرتے ہیں۔

Open chat