Monday, January 25, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

ادارہ نورحق، سعید غنی کی سراج الحق سے ملاقات

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی ادارہ نور حق آمد، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات، ذرائع کے مطابق سعید غنی نے ملاقات میں...

سندھ حکومت کا شاپنگ مالز مالکان کےلئے بڑا فیصلہ

 سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، ہفتے بھر رات گئے تک تمام شاپنگ مالز کو کھلے رہنے کی اجازت، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے...

مراد علی شاہ اور علی زیدی کے وزیراعظم کو خطوط

جمعہ کے روز کراچی انسفارمیشن پلان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے مابین ہونےوالی تلخ کلامی...

شہر بھر میں 24 گھنٹے کےلئے سی این جی اسٹیشن کھل گئے

آٹھ دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک کھلے رہیں...

ریاست کے خلاف بیانات، الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی عائد

altafhussain-mqm-raid-ninezero-rangers-karachi-resignation_3-30-2015_179768_lکراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ریاست کے خلاف تقاریر پر لاہور ہائیکورٹ نے پابندی عائد کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں لاہورہائیکورٹ کے فل بنچ نے الطاف حسین کی ریاست کے خلاف تقاریر سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان فوج کے خلاف مسلسل تقاریر کر رہے ہیں اس لئے الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔ عدالت نے الطاف حسین کی ریاست کے خلاف تقاریرپرپابندی عائد کرتے ہوئے ان کی جانب سے کی گئیں تقاریرکا ریکارڈ آئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے پیمرا کے نمائندوں کو بھی 7 ستمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے الطاف حسین کی نیشنلٹی کا بھی ریکارڈ طلب کرلیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat