Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں بول کے ملازمین کو فاقہ کشی سے بچایاجائے، الطاف حسین

بول کے ملازمین کو فاقہ کشی سے بچایاجائے، الطاف حسین

AltafHussain کراچی، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایگزیکٹ کمپنی کے بارے میں عدالت کی جانب سے حتمی فیصلہ آنے تک ”بول“ ٹی وی کے ملازمین کوگزارہ الاونس دیا جائے اور ہزاروں خاندانوں کو فاقہ کشی سے بچایاجائے ۔یہ بات انہوں نے ایم کیوایم کے مرکز عزیزآباد میں رابطہ کمیٹی اور دیگر شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ الطاف حسین نے کہاکہ رزق حلال کمانے کیلئے کاروبار کرنا ہرشہری کا آئینی حق ہے ، اس حق کو استعمال کرتے ہوئے شعیب شیخ نامی شخص نے ”ایگزیکٹ“ کے نام سے ایک کمپنی بنائی جوکہ کئی برسوں سے کام کررہی تھی اور اس کمپنی میں ہزاروں افراد ملازمت کررہے تھے۔ الطاف حسین نے کہاکہ ایگزیکٹ کمپنی کا نام عوام کے علم میں اس وقت آیا جب اس نے یہ اعلان کیا کہ وہ”بول“ کے نام سے ایک نئے ٹی وی چینل کاآغاز کرنے جارہی ہے جوجدید سائنسی اورتیکنیکی جدتوں کے ساتھ عوام کے سامنے آئے گا۔ اس کمپنی نے جلد ہی دوسرے چینلز میں کام کرنے والے سینئر صحافیوں ، اینکرپرسنز ، پروڈیوسرز ، ڈائریکٹرز ، ایڈیٹرز ، نیوز ریڈرز،رپورٹرز،کیمرہ مین، اسکرپٹ رائٹرز، صوتی وتیکنیکی اثرات دینے والے ، سیٹ ڈیزائنرز، لائٹ مین، کیمرہ مین، میک اپ آرٹسٹ اور تیکنیکی عملے سمیت دیگر افراد کو بھاری معاوضہ پر بھرتی کرنا شروع کردیا۔ الطاف حسین نے کہا کہ جب سے پاکستان ٹیلی ویژن کے علاوہ پرائیوٹ کمپنیوں کو نجی ٹی وی بنانے کی اجازت ملی ہے اس وقت سے ملک میں 100 کے قریب چھوٹے بڑے نجی ٹی وی چینل قائم ہوچکے ہیں ۔انہوںنے عوام سے سوال کیا کہ اس وقت کونسا ایسا ٹی وی چینل ہے جس کے پاس سیاسی تجزیہ نگار، نیوز ریڈرز، اینکرپرسنز، رپورٹرز، کیمر ہ مین اور دیگر عملہ کسی دوسرے ٹی وی چینل سے نہیں بلکہ براہ راست آسمان سے آیاہو؟ الطاف حسین نے کہاکہ ایگزیکٹ کے خلاف تحقیقات ہورہی ہے اور شفافیت کا تقاضہ ہے کہ تحقیقات کی سوفیصد تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں لیکن بول ٹی وی کے ڈھائی ہزار کے لگ بھگ ملازمین جو کسی نہ کسی ٹی وی چینل سے آکربول ٹی وی چینل میں ملازمت کررہے تھے، اس بحران کی وجہ سے ان کا روزگارخطرے میں پڑگیا ہے اورہرگزرتے دن کے ساتھ ان کی مالی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...