Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں الطاف حسین کی بریت کا فیصلہ پاکستان دشمنی کی بنا پر کیا...

الطاف حسین کی بریت کا فیصلہ پاکستان دشمنی کی بنا پر کیا گیا،حافظ عاکف سعید

tanzem islamiکراچی، حالات کی سنگینی نے چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی بولنے پر مجبور کر دیا ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے۔ یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں جمہور کا کوئی پرسان حال نہیں اور حکمران طبقہ قومی خزانے کی لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہے۔ الطاف حسین کے منی لانڈرنگ کیس میں بری ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ برطانوی عدالتی نظام اور سکاٹ لینڈ یارڈ اپنی پیشہ وارانہ مہارت کے حوالہ سے اچھی شہرت رکھتے ہیں لیکن اپنے ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اور بین الاقوامی دبائو میں آ کر انہوں نے عدل کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں کسی گھر سے لاکھوں پائونڈ کیش کی صورت میں برآمد ہونا ہی منی لانڈرنگ تصور کیا جاتا ہے۔ ایسی صورت میں الطاف حسین کی بریت کا فیصلہ سیاسی بنیادوں اور پاکستان کی دشمنی کی بنا پر کیا گیا معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان اب سرکاری اثاثہ جات گروی رکھ کر قرضے حاصل کر رہی ہے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق موٹروے اور پاکستان کے کچھ ائیرپورٹس گروی رکھے جا چکے ہیں اور پاکستان ٹیلی ویژن کی عمارت اور ریڈیو پاکستان کی 61 عمارتیں گروی رکھ کر قرضہ لینے کی بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت حال میں پاکستان کی بقا اور سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...