Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں مولانا عبدالعزیز کو گرفتار کیا جائے، الطاف حسین

مولانا عبدالعزیز کو گرفتار کیا جائے، الطاف حسین

AltafHussainایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اگر ہمیں پاکستان کو بچانا ہے تو طالبان اور ان کے فتنے کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا اور میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایا جائے اور دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

کراچی میں ایم کیو ایم کی قومی یکجہتی ریلی سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ آج کی یہ ریلی قومی یکجہتی پاکستان کی ریلی ہے جس میں ہم آرمی پبلک اسکول کے ان شہیدوں کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے آج پورے پاکستان کو متحد کردیا ہے، یہ طالبان اور سفاک درندے ہیں جن کے خلاف ہم آج عہد کرتے ہیں کہ آج کے بعد ہم سب تیاری کریں گے اور درسگاہوں پر حملہ کرنے والوں کو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں پاکستان کو بچانا ہے تو طالبان اور ان کے فتنے کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا اس لئے میں پاک فوج اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایا جائے جس سے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اسلام سلامتی کا دین ہے جو امن اور بھائی چارے کا سبق دیتا ہے لہٰذا بچوں کو بے دردی سے مارنے والا کبھی مسلمان نہیں ہوسکتا۔ ایم کیو ایم کے قائد نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے طالبان کی حمایت سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ دین کی غلط تعلیم دینے والی جامعہ کو بند کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی