Tuesday, October 27, 2020
Home Trending شہری حکومت بنانےکاموقع ملا توفائربریگیڈ ٹھیک کریں گے، الطاف حسین

شہری حکومت بنانےکاموقع ملا توفائربریگیڈ ٹھیک کریں گے، الطاف حسین

Altaf Hussainایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ شہری حکومت بنانے کا موقع ملا تو سب سے پہلے فائر بریگیڈ کو جدید آلات اور سہولیات سے لیس کریں گے۔ سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کا جائے حادثہ کا دورہ نہ کرنا افسوس ناک ہے، الطاف حسین نے کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں قائم ایم کیو ایم کے امدادی کیمپ پر ٹیلوفونک گفتگو میں کہا کہ سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کی مدد کرنا سب کا فرض ہے۔ مخیر حضرات ایم کیو ایم کے کیمپ پر امدادی سامان جمع کراسکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حکومت اور بلدیات میں نہیں ہے، اس کے باوجود متاثرین کی ہرممکن مدد کو تیار ہے ۔ سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کی خدمت پر الطاف حسین نے پولیس، رینجرز اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی ترقیاتی کمیٹی کا نالوں پر قائم آبادیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، کور کمانڈر...

سرجانی ٹاؤن, 5سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سے اغواء

کراچی:سرجانی ٹاؤن سیکٹر4 ڈی سے 5 سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سےاغواء ,پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیر تقریبا رات...

داود یونیورسٹی کے طلبا یونیورسٹی انتظامیہ سے سخت ناراض

کراچی؛ ایم اے جناح روڈ پر واقع داود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنولوجی کے طلبا انتظامیہ پر برس پڑھے ، انٹرنیٹ کی...