Thursday, October 22, 2020
Home Trending اب ہمیں بھارت واپس نہیں ، ہمارا جینا مرنا یہیں پر ہے...

اب ہمیں بھارت واپس نہیں ، ہمارا جینا مرنا یہیں پر ہے ، الطاف حسین

AltafHussainایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پہلے ہمیں پاکستانی نہیں سمجھا جاتا ، جب اس پر بات کی جائے توعصبیت کا الزام لگایا جاتا ہے۔ سندھی بھائیو سے کہتا ہوں اب ہمیں بھارت واپس نہیں جانا۔ ہمارا جینا مرنا سب یہیں ہے ۔ جب سندھ میں انتظامی یونٹس کی بات کرتے ہیں تو سندھ توڑنے کا الزام لگ جاتا ہے۔
عزیزآباد جناح گراؤنڈ میں یوم شہداء کی تقریب سے خطاب میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا پہلے پاکستانی نہیں سمجھا جاتا اور اس پر بات کروں توعصبیت کاالزام لگایاجاتاہے۔ فرزند زمین کی غلطی معاف کی جاتی ہے لیکن پاکستان بنانے والے پاکستانی نہیں سمجھے جاتے۔ سندھی بھائیو سے کہتا ہوں اب ہمیں بھارت واپس نہیں جانا یہیں رہنا ہے ۔
ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا جب سندھ میں انتظامی یونٹس کی بات کرتے ہیں تو سندھ توڑنے کا الزام لگ جاتا ہے۔ سندھ کےعوام نے کہا کالاباغ ڈیم نہیں بنناچاہیے ہم اس کیخلاف دیوار بن گئے۔ سندھی خود کوسندھی اورمہاجر خود کو مہاجر سمجھ کر نہ سوچیں سب سندھ کی ترقی کے لئے کام کریں ۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ اور رابطہ کمیٹی کو کچھ پوائنٹس لکھوائے ہیں۔ اگر میرے پوائنٹس پر عمل نہ ہوا تو پارٹی چھوڑ دوں گا۔ میری طرف سے کارکنوں کو اجازت ہے کہ نیا قائد چن لیں۔

ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کئی دن بات ہوتی رہی ۔ تحریک انصاف کے ایک کارکن کے قتل پر ملک بھر میں احتجاج کیاگیا۔ اگر یہ احتجاج ایم کیوایم کرتی تو اسے دہشت گرد قرار دیا جاتا ۔ کراچی اور حیدرآباد میں بننے والی یونیورسٹی میں صرف میرٹ پر داخلہ ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

عیسیٰ نگری میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج

عیسیٰ نگری میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاجاہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک ٹریفک کے لیے بندی کر دی

مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار،اے سی ایل سی کے مطابق ناظم آباد، بلدیہ سائٹ اور کورنگی...

کراچی واقعے کے اصل کرداروں کے نام سے اب تک آگاہ نہیں کیا گیا, پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم...