Thursday, December 3, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

شادی ہالز کے لئے نئے ایس او پیز جاری

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت میرج ہالز ایسوسی ایشنز کے عہدے داروں کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی...

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم بھی کورونا کا شکار

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا. وفاقی وزیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میری کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ...

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی انتقال کرگئے

سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی انتقال کرگئے، مرحوم کے بیٹے عمر جمالی نے موت کی تصدیق کردی، بیٹے کے مطابق ظفراللہ جمالی تین...

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا کا ٹیسٹ منفی آگیا، ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کے قبل ازیں دو ٹیسٹ مثبت آئے...

علینہ قتل کیس کاچالان عدالت میں پیش کردیاگیا

alvenaکراچی پولیس نے علینہ قتل کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیا ہے جس میں مقتولہ کی بہن علوینہ اور اس کے منگیتر مظہر کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے،نجی چینل کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں علینہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے کیس کا عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا۔ جس میں 4 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ چالان میں مقتولہ کی بہن علوینہ اور اس کے منگیتر مظہر کو مرکزی ملزم جب کہ دو ملزمان سگے بھائیوں عباس اور حسن پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چالان میں علینہ کے پڑوسیوں سمیت 16 افراد گواہان کی فہرست میں شامل ہیں۔چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ علوینہ نے اپنی بہن کے گلے پر چھری چلائی جب کہ مظہر نے مقتولہ کے ہاتھ پکڑ رکھے تھے، علوینہ نے پہلے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی، مقتولہ کی بہن علوینہ اور اس کا منگیتر اعترافِ جرم کرچکے ہیں۔ عدالت نے کیس کا چالان منظور کرتے ہوئے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی۔

Open chat