Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے امن فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام ماہرین دماغی صحت و ذہنی امراض کا...

امن فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام ماہرین دماغی صحت و ذہنی امراض کا اجلاس

amanکراچی، امن فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام دماغی صحت اور ذہنی امراض کے ماہر ڈاکٹروں کا ایک اجلاس کراچی جیم خانہ میں منعقد کیا گیا جس کے میزبانوں میں ”مشعل ” پروگرام (Mental & social Health Advocacy & Literacy- MASHAL) کی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر سعدیہ قریشی کے علاوہ برطانوی فلاحی ادارے( BasicNeeds ) بیسک نیڈز کے کنٹر ی پروگرام پاکستان کے سربراہ ظفر دہراج بھی شامل تھے۔ اجلاس کے دوران سماجی شعور بیدار کرنے اور ایڈووکیسی Advocacy کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاءنے فیصلہ کیا کہ ان اہم معاملات کا مزید تجزیہ اور اہم فیصلے کرنے کےلئے سہ ماہی اجلاسوں کا ایک سلسلہ شروع کیا جائے اور تمام شرکاءکی ایک اجتماعی تنظیم تشکیل دی جائے۔
ظفر دہراج نے اس موقع پر کہاکہ یہ اجلاس دماغی صحت کے شعبے کے ماہرین اور اس حوالے سے قانون سازی کرنے والے اداروں کے لئے ایک اہم ترین مشترکہ پلیٹ فارم ثابت ہو گا، جہاں دماغی امراض کے علاج کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات اور کارآمد تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔
اجلاس کے دوران “دماغی صحت کے عالمی دن” کے موقع پر خصوصی انتظامات اور تقریبات منعقد کرنے کےلئے طریقہ کار وضع کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ان اہم سرگرمیوں کا آغاز 10 اکتوبر 2014 سے ہو گا اور 25 اکتوبر 2014 کو منعقد ہونے والی ایک مشترکہ تقریب تک جاری رہے گا۔
ڈاکٹر سعدیہ قریشی نے دماغی صحت کی سہولیات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دماغی صحت کے شعبے میں تمام متعلقہ اداروں اور اہم شخصیات کو ترقیاتی مباحثے میں شامل کرنے سے اہم فوائد اور بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اسی نظریئے کے تحت امن فاﺅنڈیشن نے ”مشعل “ منصوبے کی ٹیم کے ذریعے کراچی میں اس اہم اجلاس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اجلاس میں شامل تنظیموں اور اداروں نے دماغی صحت کے عالمی دن کو منانے کےلئے اپنی اپنی تجاویز اور منصوبہ بندی بھی پیش کی۔ فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ان تقریبات کو زیادہ موثر اور وسیع تر بنیادوں پر منعقد کیا جائے گا۔
اجلاس میں مشعل، بیسک نیڈز پاکستان، آغا خان یونیورسٹی، دی ریکوری ہاﺅس، سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن، کیئر فار ہیلتھ، حصار فاﺅنڈیشن، ھینڈز، اے ایس پی -ایڈ،یو این ہیبیٹٹ،کراچی سائکاٹرک اسپتال ، پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار لیونگ اینڈ لرننگ، لیاری کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ، کاروان حیات، آئی کیئر فاﺅنڈیشن اور دی لاءسوسائٹی کے نمائندگان شامل تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...