Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے ’فائیزہ نقوی‘ امن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی چیئر پرسن مقرر

’فائیزہ نقوی‘ امن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی چیئر پرسن مقرر

aman-foundationکراچی:پاکستان کی سب سے بڑی نجی فاﺅنڈیشن ’امن فاﺅنڈیشن ‘کے سی ای او ٹرسٹیز نے فائیزہ نقوی کو امن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی چیئر پرسن مقرر کردیا ہے ۔امن فاﺅنڈیشن کے سی ای اوملک احمد جلال نے فائیزہ نقوی کی نامزدگی کا اعلان کیا ۔ امن فاﺅنڈیشن کے اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فائیزہ نقوی کا کہنا تھا کہ میرے گھر والوں کی خواہش ہے کہ ہم مستحق افراد کی مدد کریں، اس سلسلے میں امن فاﺅنڈیشن مختلف اداروں سے اشتراک کرتا رہتا ہے ، میں آپ سب سے کہتی ہوں آگے آئیں اور ہمارا ہاتھ بٹائیں،ہمیں سنگین چیلنجز درپیش ہیںلیکن خوش قسمتی کی بات ہے ان سے نمٹا جا سکتا ہے،’ امن‘نے کئی اہم سنگ میل عبور کئے ہیں جن میں ایشن ای ایم ایس کونسل کی جانب سے ایشیا میں ایمرجینسی میڈیکل سروس کا بہترین ادارہ قرار دیا جانا بھی ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ’امن ‘ مقامی اور بین الاقوامی ہم خیال اداروں اور افراد کے ساتھ مل کر پاکستان بھر میںتعلیم اور صحت کے شعبوں میں تبدیلی کا یہ سفر جاری رکھنا چاہتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی عمارت میں دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،اسپتال والے پہلے 50 ہزار مانگ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئ

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی، پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کا معلوم ہوتا...

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے دھماکے پر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیل طلب کرلی آئی جی سندھ نے کہا ہےکہ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ،ریسکیو کے مطابق دھماکہ 2 منزلہ عمارت میں ہوا,دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا،متعدد...