Tuesday, October 27, 2020
Home کھیل امن اسپورٹس کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ 17نومبر سے شروع ہوگا

امن اسپورٹس کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ 17نومبر سے شروع ہوگا

amanکراچی: امن اسپورٹس کے زیر اہتمام ’کراچی اسکول کرکٹ چمپیئن شپ 2014-15‘کا آغاز 17نومبر بروز پیر سے ہورہا ہے ، جس میں کراچی کے 6ڈسٹرکٹ کے120 اسکولوں کی ٹیموں کے مابین 4سو سے زائد میچز شہر کے مختلف گراﺅنڈز میں کھیلے جائیں گے۔

کراچی سٹی کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر اور پی سی بی کے رکن اعجاز فاروقی نے امن اسپورٹس کراچی اسکول کرکٹ چمپیئن شپ کے سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ یہ بہت اچھا اقدام ہے اسکولوں سے جو کرکٹ ختم ہوتی جا رہی تھی اس سے صورتحال میں بہتری آئے گی ، نچلی سطح پر کرکٹ کا ڈھانچہ مضبوط ہوگا تو اس کے اثرات قومی کرکٹ ٹیم میں بھی دیکھے جائیں گے،انہوںنے کہاکہ کرکٹ کی ترقی کے لئے پی سی بی پر عزم ہے۔

ہیڈ آ ف امن اسوپورٹس خواجہ عبید الیاس نے کہاکہ اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد بچوں کو ان کا کھیلنے کا بنیادی حق فراہم کرنا ہے ، انہوں نے کہاکہ کھیل کو غیر نصابی سرگرمی نہ سمجھا جائے جو بچہ اچھا کھلاڑی ہوگا وہ اچھا طالبعلم بھی ثابت ہوگا، انہوںنے کہاکہ ہمیں ٹورنامنٹ کی شفافیت میں آپ کا تعاون درکار ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے ذہنوں سے ہار جیت کا تصور نکال دیناچاہیے ۔

سابق کرکٹر ندیم خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر ڈسٹرکٹ کی بھرپور نمائندگی ہو ، ان کا کہنا تھا کہ اگر اسپورٹس اور تعلیمی اداروںمیں بے ایمانی شروع ہو گئی تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے ، انہوںنے کہاکہ ہر اسکول کا اسپورٹس ٹیچر یہ یقینی بنائے کہ اسکول سے باہر یا زیادہ عمر کے بچے ٹیم میں شامل نہ ہوں ۔

کراچی اپڈیٹس کی جانب سے لڑکیوںمیں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے بارے میں عبید الیاس نے کہاکہ ہم بچیوں کو بھی کھیل کے میدان میں لانے کے لئے پر عزم ہیں اور ہماری کوشش ہو گی کہ جن بچیوںکو شوق ہے وہ شکست و فتح کو نظر انداز کرکے آگے آئیں ، اعجاز فاروقی نے کہا کہ پی سی بی بھی بچیوں میں کرکٹ کا فروغ دیکھنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں ہم ہر ممکن تعاون پیش کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...