Tuesday, December 1, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

نیو میمن مسجدمختصر ڈاکومینٹری

کراچی میں موجود بعض قدیم مساجد تاریخ کاحصہ بن چکی ہیں۔ ان ہی میں سے ایک ایم اے جناح روڈ پر واقع...

کراچی کی متعدد سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس درست کردی گئیں

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا ہے کہ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کی ہدایت پر کے ایم سی کے ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ...

گلبرک پولیس کی کاروائی، اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام

گلبرگ پولیس کی کاروائی، اسٹریٹ کرائم کی واردات کو ناکام بنادیا، کاروائی میں 4 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، ملزمان سے چھینی ہوئی نقد رقم، موٹر...

گھر میں اتفاقیہ گولی لگنے سے ایک شخص زخمی

لانڈھی دادو بالی کے قریب گھر میں اتفاقیہ گولی لگنے سے ایک شخص زخمی، زخمی شخص کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس...

فنی تعلیم کا فروغ ،امن ٹیک و آئی بی اے سکھر کی شراکت داری

SONY DSCکراچی، سکھر کے مابین خیرپوراور نوشہروفیروزکمیونٹی کالجوں میں ووکیشنل ٹریڈز قائم کرنے کا معاہد ہ طے پاگیا ہے۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں امن ٹیک کے جی ایم سپیشل پراجیکٹس مصطفی بھائی والا اورڈائریکٹرآئی بی اے سکھر پروفیسر نثاراحمد کے درمیان معاہدے کی دستاویز پردستخط کئے گئے۔ امن ٹیک کے بہترین طریقوں کو اپنانے کے ذریعے اس پراجیکٹ میں کثیرالمقاصد تکنیکی ٹریڈز کیلئے نصاب کی ترقی اوراصلاح اور آئی بی اے سکھرکے زیرانتظام کمیونٹی کالجوں میں تکنیکی تربیت کے لئے معاونت کی فراہمی شامل ہوگی۔

آئی بی اے سکھراور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ امن ٹیک کے درمیان شراکت داری سے دونوں اداروں کوتکینکی تعلیم اور فنی تربیت کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے کی سہولت فراہم ہوگی۔

اس موقع پر مصطفی بھائی والا نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستانی نوجوانوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے کےلئے ہماری کوششوں میں مددگار ثابت ہوگا ۔ڈائریکٹرآئی بی اے سکھر پروفیسر نثاراحمد نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ امن ٹیکصحیح انتخاب ہے اور اس جدوجہد میں آئی بی اے سکھرکی حمایت کیلئے اس کے پاس تسلیم شدہ مہارت، علم اورتجربہ ہے۔

Open chat