Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے امن ہیلتھ صحت ، ٹیلی فونک ہاٹ لائن’9123‘ متعارف

امن ہیلتھ صحت ، ٹیلی فونک ہاٹ لائن’9123‘ متعارف

aman [320x200]کراچی ، 24/7شہریوںکی خدمت پر معمور امن ہیلتھ صحت نے پاکستان کی پہلی ٹیلی فونک فوری طبی امداد سروس متعارف کرادی ،جس کے ذریعے صارفین کو، صحت سے متعلق ماہرانہ مشورے، معلومات اور نفسیاتی مسائل کا حل پیش کیا جارہا ہے۔امن ٹیلی ہیلتھ کی سہولت سے مستفید ہونے کے لئے صارفین کواپنے موبائل فون پر مختصر کوڈ9123 ڈائل کرنا ہوگا، جبکہ لینڈلائن کے ذریعے ان سہولیات تک رسائی حاصل کرنے کے لئے فون نمبر 021-111-11-9123 ڈائل کرکے طبی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

امن ہیلتھ کیئر سروسز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرجنید عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان کے کم آمدنی والے طبقات میں صحت کی نامناسب صورتحال اور نتائج ، کی بنیادی وجہ سہولیات کی عدم دستیابی ہی نہیں، بلکہ طبّی سہولیات تک رسائی سے متعلق معلومات کی کمی بھی ہے۔ امن ٹیلی ہیلتھ ہیلپ لائن کے ذریعے ہماری کوشش ہے کہ معلومات کی اس کمی کو پورا کیا جا سکے اور پاکستانی عوام کے لئے صحت کی بہتر سولیات تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔
امن ٹیلی ہیلتھ 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن دستیاب سہولت ہے، جسے26 ٹیلی فون لائنز اور ڈیسک سروسز کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔اس سہولت کے ذریعے؛ ماہرانہ طبّی مشورے، نفسیاتی مشاورت، اور ڈاکٹر حضرات تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے، تاکہ فون پر متعلقہ ڈاکٹروں کی معلومات اور صحت سے متعلقہ مشورے حاصل کئے جا سکیں۔

۔امن ٹیلی ہیلتھ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ معاشرے کے محروم طبقات تک اہم طبّی سہولیات اور معلومات کو بروقت پہنچایا جا سکے اور ٹیلی ہیلپ لائن اسی سلسلے کی کڑ ی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...