Monday, October 26, 2020
Home Trending امین فہیم کی سندھ حکومت کے خلاف کسی بھی قسم کے...

امین فہیم کی سندھ حکومت کے خلاف کسی بھی قسم کے فارورڈ بلا ک کی سرپرستی کی تردید

  makhdoom-amin-fahim-reuters-670پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم نے سندھ حکومت کے خلاف کسی بھی قسم کے فارورڈ بلا ک کی سرپرستی کی تردید کر دی تاہم انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سے لوگوں کو شکایات ہیں ۔ عوامی مسائل کے حل کے لےے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے اتوار کو پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم نے بلاول ہاوس کراچی میں ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے سابق صدر آصف علی زرداری کو پارٹی کے اعلیٰ عہدوں پر ان کی مشاورت کے بغیر تبدیلیوں ، سندھ کے وزراءکے محکموں میں مداخلت ، ارکان سندھ اسمبلی کو فنڈز جاری نہ ہونے اور کرپشن سے متعلق شکایات سے آگاہ کیا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے مخدوم امین فہیم کی تمام شکایات کو غور سے سنا اور انہیں شکایت دو رکرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم نے بتایا کہ وہ پارٹی میں ہیں اور پارٹٰ چھوڑ کر نہیں جا رہے میرا پارٹی سے رشتہ ٹوٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا کارکن ہونے پر فخر ہے ۔ میں نظریاتی کارکن ہوں اور اصولوں کی سیاست کرتا ہوں ۔ ایک سوال پر مخدوم امین فہیم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے خلاف سندھ اسمبلی میں کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آ رہی ہے ۔ یہ صرف پروپیگنڈہ ہے ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...