Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خاقان مرتضیٰ ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات

سول ایوی ایشن کا ڈی جی تعینات، ذرائع سی اے اے کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان...

ملازمت سے برطرفی، اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورہ

ملازمت سے برطرفی کا سن کر اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورپڑگیا، حبیب الرحمن کو اس...

سندھ بار کونسل انتخابات، وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا

وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا، سندھ بارکونسل کےانتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن واپس. ایڈووکیٹ جنرل...

لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. نوٹیفکیشن میں کاروباری...

اسلام دشمن مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں، محمد امین الحسنات

aminulhasanatکراچی، وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امورپیر محمد امین الحسنات نے کہا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیکر ہی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکتا ہے ،اہلسنت کے مسائل کے حل کےلئے مثبت کردار ادا کرینگے ،ان خیا لات کا اظہار انہوں نے کلفٹن میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر PSTکے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری ،سید عظمت علی شاہ ہمدانی ودیگر بھی موجود تھے ،دونوں رہنماﺅں نے موجودہ ملکی حالات پر تبادلہ کیاگیا ،اس موقع پرسربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کےلئے جدوجہد کرتے رہینگے ،اہلسنت کے ساتھ ہونیوالے مظالم کا نوٹس لیا جائے ، ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف جاری ضرب عضب آپریشن کو سہرایا گیا ،ثروت اعجاز قادری نے پیر محمد امین الحسنات کو اہلسنت کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب آپریشن ملک کے 18کروڑ عوام کی ترجمانی ہے ،دہشتگردی کا خاتمہ کرکے ہی ملک کو مستحکم اور ترقی یافتہ بنایا جاسکتا ہے ،پاکستان سنی تحریک نے ہمیشہ فرقہ واریت کے خاتمے اور امن وامان کے قیام کےلئے مثبت کردار ادا کیا ہے ،دہشتگردی کے خاتمے اور عوام کی فلاحوبہبود کےلئے حکومت کی ہرمثبت پالیسی کو سہرائیں گے،پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے اسلامی ملک ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ،اللہ تعالیٰ کا ہم پر کروڑ ہا احسان ہے کہ مسلم ممالک کی صف میں بھی پاکستان واحد ایٹمی قوت ہے ،پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں، جس میں وہ انشاءاللہ ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے ،اہلسنت کا بچہ بچہ ملکی سلامتی اور اسلام کی سربلندی کےلئے ہر قسم کی قربانی دینے کے جذبے سے سرشار ہے ،اسلام کے چور طاقت کے زور پر اپنا بناﺅٹی مذہب مسلط نہیں کرسکتے ،دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو اپنے شعور ودانش سے ناکام بنائیں گے،اس موقع وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرمحمد امین الحسنات نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کی کی اسلام اور پاکستان کےلئے دی جانیوالی قربانیاں قابل قدر ہیں ،مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیکر ہی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکتا ہے ،اہلسنت کے مسائل کے حل کےلئے مثبت کردار ادا کرینگے ،ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کےلئے تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Open chat