Tuesday, October 27, 2020
Home Trending عامرخان کے خلاف رینجرزکی درخواست مستردکردی گئی

عامرخان کے خلاف رینجرزکی درخواست مستردکردی گئی

amir khan11کراچی، سندھ ہائی کورٹ نے عامر خان کی ضمانت کے خلاف رینجرز کی درخواست مسترد کر دی ۔نجی چینل کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے ر ہنما عامر خان کی ضمانت کے خلاف رینجرز کی درخواست کی سماعت ہوئی ، عدالت نے رینجرز کے وکیل کو ہدایت کی کہ عامر خان کے خلاف کسی نے گواہی دی ہے تو پیش کیا جائے جس پر رینجرز کے وکیل نے کمرہ عدالت میں جواب دیا کہ لوگ گواہی دینے سے ڈرتے ہیں اور کوئی بھی گواہی دینے کو تیار نہیں ہے ۔رینجرز کے وکیل کے جواب کے بعد عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالت کا سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ۔سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد رینجرز کی درخواست مسترد کر دی ۔رینجرز کی درخواست میں عامر خان کی ضمانت کو چیلنج کیا گیا تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...

منگھو پیر: دیومالائی داستان سے سائنس تک

منگھوپیر کراچی کے قدیم ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔ مصروف، بے ترتیب اور تیزی سے پھیلتے ہوئے شہر کے شمالی حصے...