Wednesday, October 28, 2020
Home کھیل بگ بی ورلڈ کپ کی کمنٹری کریں گے

بگ بی ورلڈ کپ کی کمنٹری کریں گے

amitabh bachchan1ممبئی: نوجوانی کی عمر میں ریڈیو کے آڈیشن میں فیل ہو جانے والا 72 سال کی عمر میں ورلڈ کی کمنٹری کرے۔ کیسی عجیب بات لگتی ہے۔ جی ہاں، بگ بی اب آئی سی سی ورلڈ کپ میں کمنٹری بکس میں نظر آئیں گے، یہ ان کی زندگی کا ایک نیا ریکارڈ ہوگا۔ لمبا قد، اینگری ینگ مین کے نام سے مشہور، کئی بار زخمی ہونے والے امیتابھ بچن اگر کرکٹر ہوتے تو فاسٹ بالر ضرور ہوتے۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن کرکٹ کی دنیا میں ڈبیو کرنے والے سب سے معمر شخصیت بن جائیں گے۔ 15فروری کو پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران وہ کپیل دیو اور شعیب اختر کے ساتھ کمنٹری بکس میں دکھائی دیں گے اور سنائی بھی دیں گے۔ دراصل امیتابھ اپنی نئی فلم شمیتابھ کی پروموشن کررہے ہیں اور ان کی کمنٹری اسی پروموشن کا حصہ ہے۔ یہ قیمتی آواز کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے میں گونجے گی تو کروڑوں شائقین گنگ ہوکر رہ جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

انڈیا کی پہلی ’سیویئر سبلنگ‘ جسے اپنے بھائی کو مہلک مرض سے بچانے کے لیے دنیا میں لایا گیا

انڈیا کی پہلی ’سیویئر سبلنگ‘ کی کہانی بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہے۔ اس...

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...