Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے طلبہ کا قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے، حارث...

طلبہ کا قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے، حارث ڈار

images کراچی ،   المحمدیہ اسٹوڈنٹس پاکستان کے ناظم اعلیٰ انجینئر حارث ڈار نے کہا ہے کہ طلباء قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مغرب کے تعلیمی افکار و خیالات کی وجہ سے کامیابی کا معیار بدل چکا ہے۔ نئی نسل علم کے بجائے طاقت و شہرت کو کامیابی کی علامت سمجھتی ہے۔

تقویٰ آڈیٹوریم گلشن اقبال میں المحمدیہ اسٹوڈنٹس کراچی کی تنظیمی و تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ہماری جدوجہد کا مقصد نوجوان نسل کی کتاب و سنت کی بنیاد پر اصلاح کرنا ہے۔ نئی نسل بڑی تیزی کے ساتھ مایوسی کا شکار ہوتی جا رہی ہے، انہیں ذمہ داریوں کا احساس دلاکر معاشرے کا مفید شہری بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں گروہ بندی کے بجائے کتاب و سنت کی بنیاد پر اخلاص کے ساتھ محنت کی ضرورت ہے۔ نوجوان طلباءملک دشمن قوتوں کا خصوصی ہدف ہے۔ وہ انہیں اپنی روایات سے منحرف کرکے اپنے مفادات کے حصول کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

ورکشاپ سے المحمدیہ اسٹوڈنٹس رابطہ و تنظیم پاکستان کے ناظم راشد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں قرآن و سنت کی بنیاد پر طلباءکی تربیت کرنا ہر ایک کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔ طلباءامت مسلمہ کی حفاظت و دفاع کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

آل پاکستان یونیورسٹیز کے ناظم عثمان افتخار اور المحمدیہ اسٹوڈنٹس کراچی کے ناظم طہٰ منیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کی تعمیر و ترقی میں نوجوان ہی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دینی و عصری علوم کی راہیں جدا کرکے طلباءکو ذہنی طور پر منتشر کیا جا رہا ہے۔ المحمدیہ اسٹوڈنٹس تعلیمی اداروں میں قرآن و سنت کی بنیاد پر طلبہ کی تعلیم و تربیت کے لیے کوشاں ہے۔ نوجوان نسل اپنی توانائیاں دین کی سربلندی کے لیے سرف کریں۔ ورکشاپ میں اسکولز، کالجز و یونیورسٹیز کے طلباءنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...