Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں کاروبار بھارت سے تجارت پاکستان کےلئے فائدہ مند ہے، ڈاکٹر عشرت حسین

بھارت سے تجارت پاکستان کےلئے فائدہ مند ہے، ڈاکٹر عشرت حسین

drکراچی : معروف بینکار ، معیشت دان، سابق گورنر اسٹیٹ بینک اور آئی بی اے کے ڈائریکٹر و ڈین ڈاکٹر عشرت حسین نے کہاہے کہ مخصوص سرکاری اداروںکی نجکاری پاکستان کو معاشی سطح پر خود مختار ہونے میںمدد ہو سکتی ہے ، دی ایسو سی ایشن آف سرٹیفائیڈ اکاﺅنٹنٹس (اے سی سی اے) پاکستان کی جانب سے میریٹ ہوٹل کراچی میں اپنے ارکان کے لئے ’این آڈیئنس ود ڈاکٹر عشرت حسین ‘( An Audience with Dr. Ishrat Husain)میںتقریب کے میزبان عارف مرزا ایم ای این اے ایس اے ، اے سی سی اے پالیسی کے ہیڈ نے عالمی معیشت ، مواقع اور چیلنجز میں پاکستانی مقام سمیت عالمی و قومی معاشی پالیسی ، تجارت اور پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سمیت مختلف موضوعات پر ڈاکٹر عشرت حسین سے سوالات کئے ۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عشرت حسین نے کہاکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو صرف شفاف اور واضح تجارتی پالیسیوں ، آزادومستحکم ایکسچینج ریٹ اور پاکستان وبھارت کے مابین کھلی تجارت کی صورت میںہی متوجہ کیا جا سکتا ہے ۔انہوںنے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ تجارت ایک بہت بڑا موقع ہے جس میں پاکستان کو بھارت کی بڑی مارکیٹ تک رسائی میسر ہو گی ۔

ایف آئی این سی اے مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ ، انسٹی ٹیوٹ آف کیپٹل مارکیٹ اور آئی ایف اے سی ، پی اے او ڈی سی کے تکنیکی مشیر عارف مرزا کے ایک اور سوال کے جواب میں ڈاکٹر عشرت نے کہا کہ مائیکرو فنانس کی ترقی سے نئے کاروبار شروع کرنے والوں اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو مطلوبہ سرمایہ میسر آئے گا جس سے یقینی طور پر ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوںگے۔انہوںنے ملکی آبادی کے صرف 14 فی صد کے بینکنگ نظام سے منسلک ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ اگر اس میں بہتری آتی ہے تو پاکستانی مائیکرو فنانس انڈسٹری کو بھی مدد ملے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...