Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم اے این ایف کی کارروائی، 13 غیر ملکی بازیاب، کروڑوں کی منشیات...

اے این ایف کی کارروائی، 13 غیر ملکی بازیاب، کروڑوں کی منشیات برآمد

anf recovered kidnaps1کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورسز نے منشیات اور انسانوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کراچی کے علاقے درمحمد گوٹھ سے یرغمال بنائے گئے 13غیر ملکیوں کو بازیاب کراکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ کراچی کے علاقے در محمد گوٹھ میں اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ خفیہ اطلاع پر در محمد گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 13 یرغمال بنائے گئے غیر ملکیوں کو  بازیاب کرالیا گیا۔ بازیاب کرائے گئے 8 افراد کا تعلق تنزانیہ اور 5 کا نائیجیریا سے ہے جبکہ اے این ایف نے ایک کلو ہیروئن اور 20 کلو ہشیش بھی بیرون ملک اسمگل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے ہیں جبکہ بازیاب 13 غیر ملکیوں کو بین الاقوامی اسمگلر سلیم بلوچ نے منشیات کی زر ضمانت کے طور پر رکھا تھا،اے این ایف حکام کے مطابق اسمگلر سلیم بلوچ مفرور ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے بلوچستان حکومت کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...