اینٹی نارکوٹکس فورس نے کورنگی انڈس چورنگی سمیت نجی کورئیر کپمنیوں کے دفاتر میں کارروائیاں کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کورنگی سے بین الصوبائی گروہ کا منشیات اسمگلر عابد حسین کو 2 کلو ہیروئن سمیت گرفتار کیا۔ کلفٹن میں چھاپوں کے دوران یو کے اور نیدرلینڈ کے بک کرائے گئے پارسل سے منشیات برآمد کرلی۔