Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم اے این ایف کی کارروائی میں 13 غیرملکی بازیاب

اے این ایف کی کارروائی میں 13 غیرملکی بازیاب

karachiاینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کے علاقے در محمد گوٹھ میں کارروائی کر کے منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تیرہ یرغمال بنائے گئے غیر ملکی بازیاب کرا لیئے۔ تفصیلات کےمطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کے مطابق ایک اطلاع پر کراچی کے علاقے در محمد گوٹھ میں اسمگلر سلیم بلوچ کی نجی جیل پر چھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران نجی جیل سے یرغمال بنائے گئے 13 غیر ملکیوں کو بازیاب کرا لیا گیا ۔ بازیاب کرائے گئے آٹھ افراد کا تعلق تنزانیہ اور پانچ کا تعلق نائجیریا سے ہے،اے این ایف نے نجی جیل سے ایک کلو ہیروئن اور بیس کلو حشیش بھی برآمد کرلی جسے بیرون ملک اسمگل کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا۔ترجمان کے مطابق بازیاب تیرہ غیر ملکیوں کو اسمگلر سلیم بلوچ نے منشیات کی زر ضمانت کے طور پر رکھا تھا،اے این ایف کا کہنا ہے کہ اسمگلر سلیم بلوچ مفرور ہے، بلوچستان حکومت کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...

ایف بی انڈسٹریل ایریا، جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کراچی:ایف بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس کاروائی،جعلی پولیس اہلکارگرفتار،پولیس کے مطابق ملزم احسن نے پولیس کیپ پہنےاورموٹرسائیکل پرایکسائزکانشان لگایا ہوا تھا ،...

جماعت اسلامی کا مارچ، فرانسیسی صدر کا پتلا نذرآتش

کراچی ، جماعت اسلامی کراچی کے تحت گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج میں فرانسیسی صدر کا پتلا نذر آتش۔ ذرائع کے مطابق...