Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

اشتعال انگیز تقاریر، فاروق ستار،وسیم اختر ،روف صدیقی بری

اشتعال انگیز تقاریر کیس کا فیصلہ ،ڈاکٹرفاروق ستار، وسیم اختر، رئوف صدیقی اور قمر منصور کو بری کردیا گیا، ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ...

نعمت رندھاوا قتل کیس، ملزمان کو عمر قید کی سزا

نعمت علی رندھاوا قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا، ملزمان کاظم عباس اور نعمان کو عمر قید کی سزا،2،2 لاکھ کا جرمانہ اور جائیداد...

گلشن اقبال، عزیز بھٹی پارک کے قریب جھگیوں میں آتشزدگی

گلشن اقبال عزیز بھٹی پارک کے قریب جھگیوں میں آتشزدگی، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم فائر بریگیڈ...

سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی میں نومبرکے دوران سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور کم سےکم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔...

جانوروں کا معائنہ شہر سے باہر کیا جائے، بلدیہ عظمیٰ نے حفاظتی ہدایات جاری کردیں

Animalsmarketکراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی کی ہدایت پر عیدالاضحی کے لیے شہر میں قائم کی گئیں مویشی منڈیوں میں صحت مند ماحول یقینی بنانے اور کانگو وائرس سمیت دیگر جراثیم سے مویشی منڈیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز بلدیہ عظمیٰ نے طبی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ان کے مطابق جانوروں کے معائنے کے لیے بنائے گئے مراکز شہری حدود سے باہر ہونے چاہئیں، مویشی منڈیوں کے لیے خصوصی جگہیں مخصوص کی جائیں، منڈیوں میں لائے جانے والے جانوروں کا معائنہ شہر کے داخلی راستے ٹول پلازہ پر ہونا چاہیے،بلدیہ عظمیٰ کراچی، ضلعی میونسپل کارپوریشنز ،کنٹونمنٹ بورڈز، ڈی ایچ اے مویشی منڈیوں میں صفائی کے انتظامات کریں، پینے کے پانی کی فراہمی کا مناسب بندوبست کیا جائے۔ پانی ذخیرہ کرنے کا مناسب انتظام ہو اور پانی کے ذخائر ڈھکے ہوئے ہونے چاہئیں،جانوروں کے علاج معالجے کے لیے ویٹرنری کیمپس مختلف نمایاں مقامات پر قائم کیے جائیں اور جانوروں کے معائنے کے وقت ویٹرنری ڈاکٹر و دیگر عملہ ہاتھوں میں دستانے ضرور پہنے،مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کے لیے جانے والے لوگ ہلکے رنگوں کے کپڑے زیب تن کریں۔
Open chat