Monday, October 26, 2020
Home Trending مویشی منڈی میں ٹھگوں کا راج، جعلی کرنسی کے بعد جعلی دانتوں کا گروہ...

مویشی منڈی میں ٹھگوں کا راج، جعلی کرنسی کے بعد جعلی دانتوں کا گروہ پکڑا گیا

Animalsmarketکراچی: سپرہائی وے پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی انتظامیہ نے قربانی کے جانوروں کو مصنوعی دانت لگاکر فروخت کرنے والے 10 رکنی گروہ کو پکڑلیا، مویشی منڈی کی انتظامیہ نے سختی سے بیوپاریوں کو تاکید کی ہے کہ ایسا کوئی بھی جانور منڈی میں فروخت نہ کیا جائے جس کی قربانی جائز نہ ہو، ملزمان کے قبضے سے35 مویشی بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں مویشی منڈی کی انتظامیہ نے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کے پاس سے ایک ہزار روپے والے جعلی کرنسی نوٹ بھی موجود تھے جعلساز بیوپاریوں کو دھوکا دے کر جعلی نوٹوں کے ذریعے مویشی خریدرہے تھے، مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر رانا عمران نے کہا ہے کہ وہ ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں کہ مویشی منڈی میں ایسے عناصر پر نظر رکھی جائے اور جعلسازی کی نگرانی کے لیے ہر بلاک میں چیکنگ کی جارہی ہے. انھوں نے منڈی میں آنے والے شہریوں سے بھی درخواست کی کہ وہ خریداری سے قبل قربانی کے جانور کا مکمل جائزہ لیں اور اس بات کا اطمینان کرلیں کہ جانور میں مصنوعی سینگ، دانت یا کوئی اور نقص موجود نہ ہو، مصنوعی دانتوں اور سینگوں کو گلو یا چپکنے والی اشیا سے جوڑا جاتا ہے تاہم غور سے دیکھنے پر نقص واضح ہوجاتا ہے کیونکہ جانور کا مسوڑھا نیلا پڑجاتا ہے اور اندازہ ہوجاتا ہے کہ مصنوعی دانت جبڑے سے جوڑے گئے ہیں ۔ اسی طرح انھوں نے بیوپاریوں اور خریداروں سے بھی کہا ہے کہ وہ لین دین کرتے ہوئے خیال رکھیں کوئی بھی شخص جعلی نوٹ سے ادائیگی نہ کررہا ہو انھوں نے عوام اور بیوپاریوں سے اپیل کی کہ وہ منڈی میں ایسی صورتحال پر منڈی انتظامیہ کو فوری آگاہ کریں تاکہ جعلسازی کرنے والے افراد کو پکڑ کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...