Thursday, October 29, 2020
Home Trending مویشی منڈی، انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا...

مویشی منڈی، انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا

Animalsmarketسپر ہائی وے پر قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی جانے والی مویشی منڈی میں پارکنگ انتظامیہ کی غفلت اور لاپروائی کے باعث ہفتے کی رات مویشی منڈی میں آنیوالے شہریوں اور خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پارکنگ انتظامیہ صورتحال پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوگئی، پارکنگ ایریا میں بے ہنگم گاڑیاں کھڑی کرنے سے شہریوں کو سخت ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا، پارکنگ ایریا کے لیے مختص کی گئی جگہ کم پڑی گئی گاڑیاں کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام میں پھنسی رہیں جبکہ متعدد گاڑیوں سے قیمتی سامان بھی چرا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر سپرہائی وے پر قائم کی جانے والی قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی میں ہفتے کی شب اس وقت شدید افراتفری دیکھنے میں آئی جب پارکنگ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور اس موقع پر پارکنگ انتظامیہ کی جانب سے تعینات رضا کار خوش گیپیوں میں مصروف رہے اور شہری پارکنگ ایریا میں اپنی مدد آپ کے تحت گاڑیاں نکلواتے ہوئے دکھائی دیے۔

ہفتے کی شب شہریوں اور خریداروں کی بڑی تعداد نے مویشی منڈی کا رخ کیا تاہم پارکنگ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم نہیں کی اور پارکنگ ایریا میں گاڑیاں بے ہنگم انداز میں کھڑی کرنے اور گاڑیاں درست سمت میں کھڑی کرانے کے لیے پارکنگ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کے کوئی خاطر خواہ اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے جو بعدازاں بدترین صورتحال کی شکل اختیار کر گئے، شہری گھنٹوں اپنی گاڑیاں نکالنے اور پارک کرنے کے انتظار میں کھڑے رہے۔

مویشی منڈی میں کار پارکنگ انتظامیہ کی جانب پارکنگ لاٹ کی زمین میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا اور جگہ کی کمی اور گاڑیوں کے رش کی وجہ سے پارکنگ لاٹ میں گاڑیاں کھڑی کرنے کا نظام درہم برہم ہوگیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پارکنگ ایریا بھر جانے کے باعث واپس جانے والوں کو بھی گاڑیاں پارکنگ ایریا سے باہر نکالنے میںکئی گھنٹے لگ گئے جبکہ درجنوں گاڑیاں پارکنگ انتظامیہ دفتر کے سامنے سڑک پر بھی کھڑی کرنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثرہوئی اور یہ سلسلہ ہفتے کی رات سے اتوار کی صبح تک جاری رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارکنگ ایریا میںسیکیورٹی کی ابتر صورتحال کی وجہ سے متعدد گاڑیوں سے قیمتی سامان جس میں کار ٹیپ ، اسپیکرز اور پاور ایم بھی چوری کرلیے گئے جس کی وجہ سے مویشی منڈی آنے والوں کو مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔

1 COMMENT

  1. ye koi naye baat nahi hai ab to awaam ko smjh jana chahiye k koi kuch nahi kre ga un k liye, jo karna hoga unhein khud karna hoga, jahan tk hukumat ki baat hai to wo sb jantay hain k na hone k barabar hai…
    logo ko basic needs loadsheding or pani ki problems ki taraf lagaya hua hai ta k unka dehan kahi or jae hi naa… khas kar karachi mein pani ka bohran itna paida kr diya hai k koi pursan-e-haal hi nahi hai, zahir si baat hai log qurbani ka janwar bhi latay hue sochay gay k unhein pani kahan se pilae gay, yahan to apne use k liye itna pani nahi hai…
    jan bojh k pani ka masla paida kr diya gaya hai isi trhan bijli ka bhi haal yehi hai… Khair in the end ye bhi qayamat ki nishaniyon mein se hi hai pani ka bohran jan bojh k paida kiya jae ga musalmano k liye or wohi ho raha hai…

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...