Wednesday, October 21, 2020
Home Trending رینجرز کی کارروائی، کھالیں چھیننے والے 28 افراد زیر حراست

رینجرز کی کارروائی، کھالیں چھیننے والے 28 افراد زیر حراست

karachi-rangers-21کراچی ، شہرقائد میں عیدالاضحی اور نماز جمعہ کے موقعے پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور رینجرز ہائی الرٹ ہے۔ ۔کھالیں چھیننے والوں کی شکایات پر رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے اٹھائیس افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز کی ہیلپ لائن پر شہریوں نے زبردستی کھال لینے والوں کی شکایت کی جس کے بعد زبردستی کھال لینے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے۔رینجرز نے لیاقت آباد، چنیسر گوٹھ، لائنز ایریا، لانڈھی 36بی, چاندنی چوک، ملیر، ناگن چورنگی اور فیڈرل بی ایریا سے اٹھائیس افراد کو حراست میں لیا۔ ان افراد کے پاس کھالیں جمع کرنے کا اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔کھالیں بھی ضبط کرلی گئیں۔ نارتھ کراچی، مارٹن کوارٹر سے کھالوں سے بھرے چار ٹرک اور بلدیہ سے ایک سوزوکی ضبط کی گئی۔کراچی میں سولہ ہزار پولیس کے جوان سیکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ حساس مقامات ،مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی سخت رکھی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئ

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی، پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کا معلوم ہوتا...

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے دھماکے پر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیل طلب کرلی آئی جی سندھ نے کہا ہےکہ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ،ریسکیو کے مطابق دھماکہ 2 منزلہ عمارت میں ہوا,دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا،متعدد...

آئی جی سندھ کا چھٹیاں موخر کرنے کا فیصلہ

کراچی: انسپکٹر جنرل سندھ مشتاق مہر نے انکوائری کا فیصلہ آنے تک چھٹیاں موخر کرنے کا فیصلہ کرلیا,آئی جی سندھ پولیس مشتاق...