بیوی اور 2 بچوں کو جلانے والاسفاک ملزم گرفتار

anisa sufyanکراچی مقامی پولیس نے بیوی اور اپنے 2 بچوں کو جلانے والےسفاک ملزم کوگرفتار کرلیا ہے، ملزم جنید نے بائیس فروری کو اپنی اہلیہ اور دو بچوں کو زندہ جلایاتھا،مقتولین میں آٹھ سالہ بیٹا سفیان ، چار سالہ بیٹی انیسہ شامل تھی، واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔ملزم کے خلاف جمشید کوارٹر تھانے میں قتل کا مقدمہ درج تھا، بعد ازاں پولیس نے موبائل ٹریسنگ کے ذریعے ملزم کو گرفتار کیا ہےواضح رہے کہ جمشید کوارٹرز کے علاقے جہانگیر روڈ بجلی گراؤنڈ کے قریب بنے ہوئے مکان میں بائیس مارچ کی علی الصباح آگ لگنے کے واقعے میں 35 سالہ شمائلہ زوجہ جنید ، 5 سالہ بیٹی انیسہ اور 11 سالہ بیٹا سفیان جل کر جاں بحق ہوگئے تھے۔ابتدائی طور پر واقعے کو شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا تھا تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ بذریعہ سرکار درج کر کے تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ مذکورہ واقعے میں جاں بحق ہونے والی شمائلہ کا شوہر جنید ملوث ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top