گارڈن انکل سریا اسپتال کے قریب فائرنگ سے 4 ٹک ٹاکرز جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلوں نے گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 9 خول برآمد ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، متوفیوں کی شناخت مسکان، صدام، عامر خان اور ریحان کے نام سے ہوئی ہے۔