نیو کراچی سیکٹر الیون جے میں زری کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ کی 3 گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا گیا، آتشزدگی کے نتیجے میں عمارت میں پھنسے تمام افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ عمارت کی تیسری منزل پر لگی جہاں زری کا کام کیا جارہا تھا، آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا جبکہ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فیکٹری ملازمین کو باحفاظت فیکٹری سے باہر نکال لیا۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق فائربریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے 1 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ زری مشین میں خرابی کی سامنے آئی ہے۔