Tuesday, October 27, 2020
Home Trending عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی قیادت میں پھوٹ پڑ گئی

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی قیادت میں پھوٹ پڑ گئی

4-2-2013_94894 Karachiعوامی نیشنل پارٹی سندھ پھوٹ قیادت میں پڑ گئی، مقامی اخبار کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی قیادت میں ناراض گروپ بھی پھوٹ پڑ گئی اور پارٹی میں تقسیم در تقسیم شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی سندھ کی صدر شاہی سید کے خلاف ناراض گروپ گزشتہ ماہ وجود میں آیا تھا جس کی قیادت سابق جنرل سیکریٹری بشیر جان کررہے تھے۔ تاہم اچانک نیشنل پارٹی مین سندھ کی سطح پر بننے والے اس فارورڈ بلاک میں بھی پھوٹ پڑ گئی ہے، جس کے بعد اب ناراض گروپ بشیر جان کے بغیر متحرک ہونا شروع ہوگیا ہے۔

گزشتہ ماہ شاہی سید کے مخالف رہنماﺅں نے بشیر جان کی موجودگی میں 8 رکنی مذاکراتی کمیٹی بنائی تھی، جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پارٹی کی صوبائی اورمرکزی قیادت سے بات چیت کے بعد ایک میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا تاہم 2 ہفتے گزرنے کے بعد بھی کمیٹی کوئی نتیجہ نہیں نکال سکی۔ جب کی اس دوران بشیر جان نے پارٹی میںرہنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شاہ سید پر اعتماد کا اظہار کردیا، جس کے بعد ناراض گروپ کے دیگر رہنماﺅں نے بشیر جان اورحاجی لالی جاں کے نام نکا ل کر دیگر رہنماﺅں کو شامل کرلیا۔
دوسری جانب ناراض گروپ کے اہم ذریعے نے استفسار پر بتایا کہ کہ بشیر جان کو شاید صوبے یا مرکزمیں کسی عہدے کا لالچ دیا گیا ہے، لیکن اس وقت بتائے گا کہ انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ دوسری جانب بشیر جان نے اے این پی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ناراض گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ اس اجلاس میں ضرور بیٹھے تھے، لیکن اس کا حصہ نہیں تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...