Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں عدالت اے ٹی سی نےگرفتار 2 ٹارگٹ کلرز کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز...

اے ٹی سی نےگرفتار 2 ٹارگٹ کلرز کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا

anti terrorist court1کراچی ،انسداد دہشت گردی عدالت نے گلشن معمار سے گرفتار دو ٹارگٹ کلرز کو نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا ہے۔ دونوں ملزمان کو رینجرز نے آج کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے دونوں ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ملزمان اکبر حسین عرف کالا اور کونین حیدر رضوی کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ اکبر حسین عرف کالا ایم کیو ایم کے ایم پی اے رضا حیدر، ایم پی اے ساجد قریشی سمیت بارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ دوسرا ٹارگٹ کلر کونین حیدر رضوی ٹارگٹ کلنگ کی سات اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزمان کا کہنا ہے پارٹی قیادت کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے انتخابی کیمپوں پر دستی بم بھی پھینکے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ٹارگٹ کلرز کو نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا ہے۔ دونوں ٹارگٹ کلرز کو کارروائی کے دوران گلشن معمار سے گرفتار کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

چھالیہ اگر گٹکا نہیں ہے تو کیوں ضبط کی جارہی ہے؟ سندھ ہائیکورٹ

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے چھالیہ ضبط کرنے اور مقدمات درج کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت پر...

کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری، تحقیقاتی کمیٹی کا روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ

کراچی :سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کے واقعے کی تحقیقات کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ کرلیا...

کراچی ترقیاتی کمیٹی کا نالوں پر قائم آبادیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، کور کمانڈر...

سرجانی ٹاؤن, 5سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سے اغواء

کراچی:سرجانی ٹاؤن سیکٹر4 ڈی سے 5 سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سےاغواء ,پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیر تقریبا رات...