Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے قلم کارمعاشرے کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کریں، انواراحمد زئی

قلم کارمعاشرے کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کریں، انواراحمد زئی

dawaدعوة اکیڈمی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آبادکے زیراہتمام ریجنل دعوة سنٹر (سندھ) کراچی میںچار روزہ پانچویں اسلامی تربیتی ورکشاپ برائے اہل قلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسرانواراحمدزئی نے کہا کہ اہل قلم اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے حق اور سچ کا ساتھ دیں۔ لکھنا قلم کاروں کی مجبوری نہیں بلکہ انعام ہے اس لیے قلم کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کے لیے اپنا کردار اداکریں۔ انہوں نے کہا کہ قلم کی قوت سے معاشرے میںحقیقی انقلاب آسکتا ہے۔ ہرایک کوقلم کے استعمال کرنے کی استطاعت نہیں ہے اور آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ قلم کے ذریعے لوگوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی رہنما اصولوں کو مدنظر رکھ کر دیانتدارانہ، غیر جانبدارانہ پڑھنے کے لیے مواد پیش کیا جائے تو یہ سراسر ثواب ہے، لیکن اگر غیر جانبداری اور دیانتداری قائم نہ رہے تو پھر اس سے معاشرے کے لیے مشکلات اور مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اس سے قبل کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹرشہزادچنا نے مہمان خصوصی کا سنٹر آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریجنل دعوةسنٹر نے سندھ کے اہل قلم کی رہنمائی کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔ انہوں نے دعوة اکیڈمی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی سرگرمیوں پرروشنی ڈالی۔
ورکشاپ میں سندھ بھر سے ۸۲شرکا نے شرکت کی۔ دریں اثنا ورکشاپ میں جن اہم موضوعات کو زیربحث لایا گیا ان میں قرآن ایک تعارف، ادب اور نفسیات، موجودہ دور میں اہل قلم کی ذمہ داریاں، اسٹوری رائٹنگ، حرمت قلم اور اس کے تقاضے، ادب کا اسلامی تصور، اردو میں سیرت نگاری، سندھی ادب کی صورت حال اور تجوید وترجمہ قرآن شامل تھا۔ جن مربی حضرات کو مدعوکیاگیا ان میں جامعہ کراچی سے پروفیسرڈاکٹرمحمودغزنوی، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسرانواراحمدزئی، ماہرتعلیم منیراحمدراشد، پاکستان ٹیلی ویژن سنٹرکراچی کے سینئر پروڈیوسر غلام مصطفی سولنگی، معارف مجلہ تحقیق کے مدیر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق زکریا ، وفاقی اردوجامعہ کے پروفیسرسلیم مغل اورانچارج ریجنل دعوة سنٹر(سندھ)کراچی ڈاکٹرسیدعزیزالرحمن نمایاں تھے۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل دعوة اکیڈمی پروفیسرڈاکٹر محمد امتیاز ظفر نے کہا کہ دعوة اکیڈمی کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کودعوت دی جائے اور بطورایک تعلیمی ادارہ ہم سمجھتے ہیںکہ اندرون اور بیرون ملک مسلمانوں کویاد دہانی کے طور پر پیغام پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کامقصد یہ ہے لوگوں کوشعور اور احساس دلایاجائے کہ ہم کون ہیں؟ اہل قلم کا شمار معاشرے کی قیادت کرنے والوں میں ہوتا ہے اور آپ کی تحریروں سے لوگوں کی رہنمائی ہوتی ہے۔ اہل قلم ورکشاپ کا مقصد بھی یہی ہے کہ قلم کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کی کوشش کی جائے اور یہ کام اہل قلم ہی بہتر انداز میں ادا کرسکتے ہیں۔ ور کشاپ کے حوالے سے شرکا نے مہمان خصوصی کے سامنے اپنی رائے کا اظہار کیا اور تجاویز پیش کی۔ آخرمیں مہمان خصوصی نے اسناد اورنعامات تقسیم کئے۔
ورکشاپ میں جن اضلاع سے شرکا نے شرکت کی ان میںسکھر، گھوٹکی،خیرپورمیرس، نوشہروفیروز، سانگھڑ، عمرکوٹ اور حیدرآباد شامل تھے۔ جبکہ ۲۱شرکا کراچی سے شریک ہوئے۔ شرکا کو پی ٹی وی کراچی سنٹر، لیاقت نیشنل لائبریری اور اکادمی ادبیات پاکستان کے آفس کا مشاہداتی اورمطالعاتی دورہ بھی کرایاگیا۔ ورکشاپ میں شرکا نے مختلف موضوعات پرمقالات تحریر کئے جن پر آخرمیں انعامات دیے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...