Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے امتحانات کو شفاف اور قابل اعتماد بنانا ہمارا ہدف ہے، انوار احمد...

امتحانات کو شفاف اور قابل اعتماد بنانا ہمارا ہدف ہے، انوار احمد زئی

anwar ahmed zai1کراچی:  امتحانات کو شفاف بنانے کے لئے تین روزہ ورکشاپ کل سے شروع ہوگی۔ یہ بات سندھ آئی بی سی سی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات سے نقل کے خاتمے اور انہیں ہر طرح سے شفاف اور ان کے نتائج کو قابل اعتماد بنانا ہمارا ہدف ہے۔ اور اس کے لئے دیگر اقدام کے ساتھ معروضی انداز میں امتحانی پرچوں کی تیاری ، طلباء کے جوابات کی غیرجانبدارانہ جانچ اور نتائج کی سائنٹیفک خطوط پر تیاری کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لئے پیپر سیٹرز ، ایگزامنرز، ماڈریٹرز، کوڈیفائرز اور ٹیبولیٹرز کی تین روزہ تربیت منگل 17 فروری سے شروع ہوگی اور 19فروری تک جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ورکشاپ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ، یورپین یونین، برٹش کونسل اور آغا خان یونیورسٹی تعلیمی بورڈ کے اشتراک سے کراچی میں منعقد ہورہی ہے، جس میں صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہوں یک علاوہ کنٹرولرز آ ف ایگزامنیشنز، سیکرٹریز ، سیکریسی آفیسرز، پیپر سیٹرز، ٹیبولیٹرز، ایگزامنرز، ماڈریٹرز اور کمپیوٹر ایکسپرٹس کے نمائندہ افراد شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل کالجز، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز، ڈائریکٹر اسکولز کو بھی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ پروفیسر ا نوار احمد زئی نے بتایا کہ اس سے قبل گزشتہ سال اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والی ایگزامنرز کی ورکشاپ میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ورکشاپ میں جامع حکمت عملی بنا کر ان کا اطلاق سب سے بڑا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کی رپورٹ صوبائی محکمہ تعلیم اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو رہنمائی اور عملدرآمد کے لئے پیش کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی, کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی...

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...