Friday, October 30, 2020
Home Trending شہرکے تمام مقامات پر رینجرز کی چوکیاں قائم کی جائیںگی، اپیکس کمیٹی...

شہرکے تمام مقامات پر رینجرز کی چوکیاں قائم کی جائیںگی، اپیکس کمیٹی کا فیصلہ

Sindh-Apex-Committe320x180کراچی، کورہیڈ کوارٹرکراچی میں اپیکس کمیٹی کاخصوصی اجلاس ختم ہوگیا۔ وزیر اعلی،گورنر،آرمی چیف سمیت عسکری اور حساس اداروں کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی۔ پولیس ،رینجرز،عسکری اور حساس ادارے کراچی اور مضافات میں مشترکہ آپریشن کریں گے۔ کور کمانڈر کراچی کی نگرانی میں سینٹرل انفارمیشن ڈیسک بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔کور ہیڈ کوارٹر کراچی میں اپیکس کمیٹی کا اعلی سطح اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،کور کمانڈر کراچی،ڈی جی آئی ایس پی آر،ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ اورحساس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں نتیجہ خیز ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔جس کے لیے کورکمانڈر کراچی کی نگرانی میں مشترکہ سینٹرل انفارمیشن ڈیسک بنائی جائے گی۔ شہر کے مضافاتی علاقوں میں رینجرز انٹیلی جنس نیٹ ورک بڑھایا جائے گا۔ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر گاڑیوں کی آمدورفت کی نگرانی ہوگی۔ نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے کے اطراف کی آبادیوں میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا ہر ممکن خاتمہ کیا جائے گا۔ حساس علاقوں میں جیوفینسنگ کا نظام بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...