کراچی، ایپکس کمیٹی کا تیسرااجلاس وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت وزیراعلیٰ ہاﺅس میں جاری ہے۔ اجلاس میں کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نویدمختار، ڈی جی رینجرز بلال اکبر، سیکریٹری داخلہ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اورحساس اداروں کے افسران شریک ہیں۔ اجلاس میں فوجی عدالتوں میں کیسز کی منتقلی، ٹارگٹ کلنگ اورسندھ میں امن وامان کی صورتحال پر غورکیاجائے گا۔