Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں انسانی لہو بہانے والے خونخوار بھیڑیوں کو انجام تک پہنچائینگے ‘مشرف

انسانی لہو بہانے والے خونخوار بھیڑیوں کو انجام تک پہنچائینگے ‘مشرف

pervez-musharrafآل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف نے پشاور میں اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی لہو بہانے ‘نوجوانوں و بزرگوں سمیت عورتوں و بچوں تک پر مظالم ڈھانے اور انہیں خاک و خون میں تڑپانے والے یزید و فرعون کے وارث تو ہوسکتے ہیں مسلمان یا انسان ہرگز نہیں ہوسکتے ۔ آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید کے مذمتی مراسلے کے مطابق پرویز مشرف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان دہشت گردوں کیخلاف صف آرا ہیں اور ہمارے فوجی جوان قوم کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے دہشت گردوں کا قلع قمع کررہے ہیں لیکن سیاسی و مذہبی سرپرستی کے باعث دہشت گردی کے خاتمے کا عمل ابھی تک مکمل نہیں ہوپایا ہے مگر قوم اطمینان رکھے افواج پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم اور وطن عزیز کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں مگر ورسک روڈ پشاور جیسے سانحات کی وجہ سیاسی و انتظامی کمزوری ہے جبکہ موجودہ حکمرانوں کی انہی کمزوریوں کے باعث نہ صرف عوام غیر محفوظ ہیں بلکہ ملک بد ترین مسائل اور بحرانوں سے بھی دوچار ہے اسلئے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں فوج کے کردار کے ساتھ قومی حکومت کی فی الفور تشکیل ازحد ضروری ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...