ارباز میموریل فٹبال ٹورنامنٹ 36 بی سینٹرفٹبال کلب فاتح

13-3-2018کراچی واحد اسپورٹس کلب کورنگی کے زیراہتمام آل لانڈھی کورنگی ارباز میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ، ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل 36بی سینٹر ایف سی اور ارباز میموریل ایف سی کے درمیان کھیلا گیاجو 36بی سینٹر ایف سی نے 4-0 سے جیت کر ونر ٹرافی اپنے نام کر لی ،فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی رکن کے پی کے اسمبلی پاکستان تحریک انصاف فرید شاہ نے ساجد میمن کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے فاتح ٹیم 36 بی سینٹر ایف سی کے کپتان کو ونر ٹرافی اور کیش ایوارڈ جبکہ رنراپ ٹیم ارباز میموریل ایف سی کے کپتان کو رنر ٹرافی اور کیش ایورڈ دیا گیا اس موقع پر جونیئر کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے مہمان خصوصی رکن کے پی کے اسمبلی پاکستان تحریک انصاف فرید شاہ نے بھی اپنی جانب سے کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم کیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top