کرائسٹ چرچ میں شہیداریب احمدکی نمازجنازہ اورتدفین

areeb ahmedکراچی نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد میں دہشت گرد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سید اریب احمد کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔اریب کا جسدخاکی آج صبح نجی ایئر لائن ایمریٹس کے ذریعے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچایا گیا جہاں ان کی میت گھر والوں کے حوالے کی گئی۔اس موقع پر اریب شہید کے عزیزورشتے دار ایئرپورٹ پہنچے ۔ اہم سرکاری شخصیات بھی ایئر پورٹ پہنچیں جن میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، میئر کراچی وسیم اختر اور صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی بھی شامل تھے۔شہید کا جسد خاکی کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ان کے گھر پہنچایا گیا جہاں قریبی مسجد میں ان کی نمازجنازہ ادا کی گئی۔اریب کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی جائے گی رشتہ داروں اور اہالیان علاقہ کی بڑی تعداد نمازجنازہ میں شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top