Tuesday, October 20, 2020
Home Trending سندھ کی تقسیم پر سوال اٹھانا ہی غداری ہے، رہنما تحریک انصاف

سندھ کی تقسیم پر سوال اٹھانا ہی غداری ہے، رہنما تحریک انصاف

 DR-ARIF-ALVIتحریک انصاف نے اتوار 21 ستمبر کو مزار قائد پر بڑے احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے جس سے عمران خان خطاب کریں گے جبکہ تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم پر سوال اٹھانا ہی غداری ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری اور مرکزی رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے ہلول ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اشرف قریشی، نجیب ہارون، ڈاکٹر سیماءضیائ، آصف میمن ، سید حفیظ الدین ودیگر بھی موجود تھے۔ نادر اکمل لغاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کراچی کے لوگوں کی حوصلہ افزائی اور ان کا شکریہ ادا کرنے کے لئے 21 ستمبر کو کراچی آرہے ہیں اور وہ مزار قائد پر ایک بڑے دھرنے سے خطاب کریں گے۔ دھرنے کی جگہ کے حوالے سے حتمی فیصلہ سندھ کی کور کمیٹی اور کراچی کی تنظیمی کمیٹی نے کیا ہے، جس کا اجلاس جمعرات کو پلول ہاﺅس میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مزار قائد پر حاضری بھی دیں گے اور یہ ثابت کریں گے کہ وہ پاکستانی عوام کی جنگ لڑر ہے ہیں۔ انہوں نے سندھ بالخصوص کراچی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ سمیت شریک ہو کر یہ ثابت کریں کہ یہ شہر کسی ایک مخصوص پارٹی کا نہیں ہے۔

نادر اکمل نے کہا کہ سندھ متحد ہے اور متحد رہے گا۔ اس کی تقسیم کے حوالے سے کوئی بھی سوال ناقابل برداشت ہے۔ اس میں کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے۔ سندھ متحد رہے گا۔ سندھ کی تقسیم کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کا مقابلہ کریں گے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ڈیڈلاک 2013ءکے الیکشن کے معاملے پر ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پہلے 20 نشستوں کی جانچ پڑتال کی جائے اور معلوم کیا جائے کہ دھاندلی ہوئی ہے لیکن حکومت والے یہ چاہتے ہیں کہ اس بات کی تحقیق کی جائے کہ موجودہ وزیراعظم سابق چیف جسٹس، سابق چیف آرمی چیف، نجم سیٹھی اور دیگر ملوث ہیں یا نہیں اس پر تحقیق کی جائے اور دھاندلی کے معاملے کو بعد میں دیکھا جائے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ پہلے دھاندلی کی تحقیقات کی جائے گی پھر دھاندلی والوں کو تلاش کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...

سندھ کی مختف مارکیٹوں سے 955 کورونا کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں، دفاتر، ہوٹلوں اور ڈینگی و پولیو کے رضاکاروں سمیت 2087 افراد...

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ 3...

یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،مرادعلی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،جلسے کے بارے...