Friday, October 23, 2020
Home Trending بکتربند گاڑیوں کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا نام اسکینڈل...

بکتربند گاڑیوں کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا نام اسکینڈل میں سامنے آگیا

armoured vehicleقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے اجلاس کے دوران چیئرمین خواجہ سہیل منصورکا کہنا ہے کہ بکتر بند گاڑیوں کے معاملے پر وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کا نام اسکینڈل میں سامنے آیا ہے ،معاملے پر قائمہ کمیٹی نے آئی جی سندھ اور ہوم سیکریٹری کو طلب کرلیا گیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے سندھ میں بیرون ممالک سے ناقص بکتر بند گاڑیاں خریدنے کے لیے مبینہ سکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئےآئندہ اجلاس میں، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری سندھ اور آئی جی سندھ کو طلب کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس ایم این اےسہیل منصور کی زیرصدارت پارلیمینٹ ہاوس میں منعقد ہوا، جس میں سندھ اورکراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ناقص بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی کا معاملہ زیرغور آیا۔ کمیٹی کے چیئرمین سہیل منصور نے کہا کہ سندھ حکومت نے بیرون ممالک سے بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا ٹینڈر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب واہ آرڈیننس فیکٹری بہتر معیار کی گاڑیاں بنا کردے سکتی ہے تو بیرون ممالک سے یہی گاڑیاں خریدنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ خریداروں کے کوئی اور مقاصد بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگلے اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ ، ہوم سیکرٹری اور آئی۔ جی سندھ کو طلب کرکے صحیح صورتحال جانینگے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دفاعی پیداوار کے زیلی اداروں سے دفاعی خریداری کیا کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...