Friday, October 23, 2020
Home Trending آرمی چیف نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا کمسن بچے کی خواہش...

آرمی چیف نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا کمسن بچے کی خواہش پوری کردی

army-chief320x180کراچی ، میک اے وش فانڈیشن کی جانب سے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچے شعیب کی پاک فوج میں سپاہی بننے کی خواہش پوری کر دی گئی۔ کمسن شعیب کو ایک دن کے لئے سپاہی بنایا گیا۔ شعیب نے بطور سپاہی ایک دن ملیر کینٹ میں فوجی جوانوں کے ہمراہ گزارا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی تھیلیسیمیا میں مبتلا بچے شعیب سے ملاقات کی اور اس کے عزم اور حوصلے کو داد دی۔ جنرل راحیل شریف نے کمسن ماسٹر شعیب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضع رہے کہ میک اے وش فاونڈیشن نامی تنظیم کا کام ہی ان کمسن مریضوں کی خواہش پوری کرنا ہے جو جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہوں کر اپنی زندگی کے آخری دن گن رہے ہوں۔ میک اے وش تنظیم کا قیام 30 سال قبل امریکا میں عمل میں لایا گیا تھا۔ یہ ادارہ پاکستان سمیت 36 ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔ اپنے قیام سے لے کر اب تک یہ ادارہ لاکھوں بچوں کی خواہشات کی تکمیل کر چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...