Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم فائرنگ سے تین افرادزخمی، ٹارگٹ کلرفرحان چکناپکڑاگیا

فائرنگ سے تین افرادزخمی، ٹارگٹ کلرفرحان چکناپکڑاگیا

arrest 2کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 4 ملزمان کو گرفتار جبکہ 30 افراد کو حراست میں لے لیا۔گلبہار سے سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر فرحان چکنا کو دھر لیا گیا۔ ٹارگٹ کلر 12 مئی سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ کورنگی زمان ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل مظہر علی زخمی ہو گیا۔ شاہ فیصل کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جبکہ گلشن اقبال میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سےعباس نامی شخص زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کرائی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب منگھوپیر کن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ علاقے کے داخلی خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ادھر برگیڈ میں پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے گئے۔ ملیر الفلاح سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث سیاسی جماعت کے دو کارکن دھر لئے گئے جبکہ گلبرگ میں پولیس نے چھاپہ مار کر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...