جعلی اکاؤنٹس کیس: کراچی سے مزید 2 افراد گرفتار

اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس میں کراچی سے مزید 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، دونوں ملزمان پر اراضی غیرقانونی طریقے سے الاٹ کرنے کا الزام ہے، ملزمان کو آج رات اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی، نیب نے کراچی سے مزید 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، رات گئے جبار میمن اور شبیر بمباٹ کو گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان پر اراضی غیرقانونی طریقے سے الاٹ کرنے اور قومی خزانے کو 8 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے، ملزمان کو آج رات اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ یاد رہے 8 مارچ کو جعلی اکاؤنٹس کیس نیب نے سیکریٹری کے ڈی اے آفتاب میمن کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ آفتاب میمن آصف زرداری کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top