Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ٹارگٹ کلر سمیت 13 افراد زیر حراست

شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ٹارگٹ کلر سمیت 13 افراد زیر حراست

300895-policearrest-1415341433-562-640x480کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائیوں میں 13 افراد حراست میں لے لیے گئے۔ذرائع کے مطابق ملیر کے علاقے ماڈل کالونی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے گھر پر چھاپا مار کر 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ اجمیر نگری رحمانیہ موڑ کے قریب بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی میں 7افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ زیر حراست افراد کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اُدھر رنچھوڑ لائن میں بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپا مار کارروائی کی ہے جس کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر فیصل عرف ماما کو گرفتار کر لیا گیا۔ شریف آباد اور شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...