Friday, January 22, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

پاکستان کا وفادار اسرائیل تسلیم نہیں کرسکتا، مولانا فضل الرحمن

جمعیت علما اسلام کے  سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو پاکستان کا...

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور علی زیدی میں تلخ کلامی

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر علی زیدی میں تلخ کلامی، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر...

ن لیگ پر تنقید کے بعد حکومت نے بجلی مہنگی کردی

 وفاقی وزارت بجلی کی پوری ٹیم نے پریس کانفرنس میں ن لیگ کی سابقہ حکومت پر شدید تنقید کے بعد بجلی کی قیمت میں...

ریلی اور میچ کے باعث شہر میں بدترین ٹریفک جام

شہرقائد کے باسیوں کو بد ترین ٹریفک جام کا سامنا، ذرائع کے مطابق آج 21 جنوری بروز جمعرات کو جمعیت علما اسلام کے اسرائیل...

مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 12 گھنٹے میں 18 افراد زیر حراست

arrest2کراچی: مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے 4 ملزموں سمیت 18مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق آج صبح کراچی کے علاقے ایف سی ایریا بلاک ون میں جرائم پیشہ افراد کی موجود گی کی اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا اور آپریشن کے دوران7افراد کو حراست میں لے لیا۔ رات گئے لسبیلہ کے علاقے اعجاز کالونی میں رینجرزنے سرچ آپریشن میں5 مشتبہ افراد پکڑے ،جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملیر سالار گوٹھ میں کارروائی میں 4 اور لیاری چاکیواڑہ میں 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ رینجرز ذرائع کے مطابق کارروائیاں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی ہیں، زیرحراست افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat