Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے آرٹس کونسل کے انتخابات 18دسمبرکوہوں گے

آرٹس کونسل کے انتخابات 18دسمبرکوہوں گے

Arts Councilکراچی، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی نے فیصلہ کیا ہے کہ کونسل کے انتخابات 18دسمبر کو منعقد ہونگے اور ووٹ ڈالنے کے لئے تمام ممبران کو اپنی سالانہ فیس 20نومبر تک ادا کر نی ہوگی۔ یہ فیصلہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیا گیا جو کونسل کے صدر پروفیسر اعجاز احمد فاروقی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات 18دسمبر کو منعقد ہونگے جس کا قطعی شیڈول آئندہ ہفتے آویزاں کیا جا ئے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملکی سطح کا تین روزہ میوزک فیسٹیول 25تا27نومبر کو ہو گا جس میں سینکڑوں فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔جبکہ یکم دسمبر سے 4دسمبر تک ”نویں عالمی اردو کانفرنس “ منعقد کی جائے گی جس میں دنیا بھر سے شہرت یافتہ اسکالرز ، ادیب، شعراءشرکت کریں گے اور اردو کی ترقی وترویج کے حوالے سے مختلف موضوعات پر مقالے پیش کریں گے جبکہ عالمی مشاعرے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔اس کے بعد9اور 10دسمبر کو حضرت محمد کی سیرت پاک پر مبنی”محسن انسانیت کانفرنس“ منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے تمام طبقہ ،فقہ اور مکتب ِ فکرسے تعلق رکھنے والے معروف اسکالر زحضور اکرم کی عملی زندگی اور انسانیت کے لئے ان کے پیغام پر عالمانہ گفتگو کریں گے۔علاوہ ازیں9اور10دسمبر کو ایک قوالی فیسٹیول بھی منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستان بھر کے معروف قوال اپنی قوالیاں پیش کر یں گے۔اجلاس کو مطلع کیا گیا کہ گذشتہ ماہ 30اکتوبر کو ہونیوالی خصوصی جنرل باڈی اجلاس کے منٹس اور فیصلوں کی چیئرمین آرٹس کونسل اور صوبائی حکومت کے متعلقہ اداروں نے توثیق کر دی ہے اور اس کی اطلاع باقاعدہ تحریری طور پر دی گئی ہے۔دریں اثناءصدر آرٹس کونسل پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے آرٹس کونسل کے تمام ممبران سے گذارش کی ہے کہ وہ الیکشن میں ووٹ دینے کے لئے اپنی سالانہ فیس 20نومبرتک روزانہ صبح10بجے سے رات 8بجے تک آرٹس کونسل میں جمع کرواسکتے ہیں ۔اجلاس میں گورننگ باڈی نے نئے کامپلیکس سمیت نئے اے سی آڈیٹوریم، کافی شاپ کی انٹریرڈیزائینگ ،میوزک فیسٹیول،عالمی اردو کانفرنس،محسن انسانیت کانفرنس اور الیکشن کے اخراجات کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں گورننگ باڈی کے ممبران نے محمد احمد شاہ کی 9سالہ غیر معمولی کار کردگی اور سال بھر آرٹس کونسل کی رنگا رنگ تقریبات کے انعقاد ،آرٹس کونسل کی تزئین و آرائش، یوتھ فیسٹیول کی شاندار کامیابی ،آزادی اورتھیٹر فیسٹیول کی نئی روایت ڈالنے پر ناصرف مبارکباد دی بلکہ انہیں اپنے گروپ کاعظیم رہنما قرار دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...