پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ اور ان کے پینل کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی آرٹس کونسل ہمارے لیے باعثِ فخر ہے، جو فن و ثقافت کی ترویج کا مرکز ہے۔کراچی کو ثقافتی سرگرمیوں کا گہوارہ بنانے کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے ہر قدم پر آپ کے ساتھ ہیں۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی انتظامیہ نے آرٹ اور آرٹسٹوں کی خدمت کی ہے اسی وجہ سے احمد شاہ پینل نے بھاری اکثریت سے کامیاب حاصل کی۔