Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے آرٹس کونسل کراچی میں چار روزہ عالمی اُردو کانفرنس 16اکتوبر سے شروع...

آرٹس کونسل کراچی میں چار روزہ عالمی اُردو کانفرنس 16اکتوبر سے شروع ہوگی

acp press conferanceآرٹس کونسل کراچی میں 16اکتوبر سے شروع ہونے والی چار روزہ عالمی اُردو کانفرنس میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے عالمی مندوبین کی آمد کا سلسلہ آئندہ چند روز میں شروع ہو جائے گا۔ اس بار پھر کانفرنس میں ہندوستان کے علاوہ امریکہ، کینیڈا، مصر، ترکی، ناروے، فن لینڈ اور دیگر ممالک سے ادیب، شعراءو دانشور شرکت کریں گے۔ آرٹس کونسل کے سیکرٹری محمد احمد شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو اردوکانفرنس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس بار بھی ہندوستان سے نامور شاعر جاوید اختر سمیت پندرہ نامور ادیب و شعراءتشریف لا رہے ہیں۔ پریس کانفرنس کے موقع پر آرٹس کونسل کے صدر پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، نائب صدر محمود احمد خان، خازن ڈاکٹر ہما میر ، جوائنٹ سیکرٹری شہناز صدیقی، پروفیسر سحر انصاری و دیگر بھی موجود تھے۔ احمد شاہ نے مزید بتایا کہ اس بار عالمی اُردو کانفرنس میں پہلی بار عالمی مشاعرہ بھی شامل کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر کے نامور شعرا کلام پیش کریں گے۔ جبکہ داستان گوئی کے علاوہ کانفرنس میں ضیاءمحی الدین کا سیشن بھی شامل ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کے پہلے روز معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی نئی کتاب ”شام شعرِ یاراں“ کی تقریب اجراءبھی منعقد ہو گی جس کی خاص بات یہ ہے کہ 20برس کے طویل عرصے کے بعد یوسفی صاحب کی کوئی کتاب منظرِ عام پر آرہی ہے۔ اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نے میڈیا کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی وجہ سے عالمی اُردو کانفرنس کو دنیا بھر میں پذیرائی نصیب ہوئی ہے اور امید ہے کہ میڈیا اس بار بھی عالمی اُردو کانفرنس کے حوالے سے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار ساتویں اُردو کانفرنس میں اُردو اور پاکستانی زبانوں کے رشتے ناطے ، ذرائع ابلاغ اور زبان، ترقی پسند تحریک کے اُردو ادب پر اثرات، اُردو ڈرامہ روایات اور مسائل ، اور خطے میں امن کے مسائل پر سیشن ہوں گے جبکہ حالی و شبلی کے صد سالہ جشن کے حوالے سے بھی خصوصی سیشن شامل کیا گیا ہے۔ یادِ رفتگان میں احمد ندیم قاسمی، شفیع عقیل، سلیم احمد، سرشار صدیقی، محبوب خزاں اور صادقین کو شامل کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کھارادر میں تجاوزات کےخلاف آپریشن،ٹھیلے اور پتھارے ضبط

کراچی، انسداد تجاوزات ضلع جنوبی نے کھارادر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد پتھارے اور ٹھیلے ضبط کرلئے گئے، ذرائع کے مطابق...

جناح اسپتال کے سابق پروفیسر کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے

جناح اسپتال کراچی کے سابق پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر سید وقار احمد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔جناح اسپتال کی سربراہ ڈاکٹر...

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...